مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ " آٓئی ایس پی آر " نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو پاک فوج کی جانب سے الاٹ کی گئی زمین سے متعلق قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راحیل شریف کو فوجی قوانین کے مطابق زمین آلاٹ کی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی افسران، جوانوں کوزرعی زمین کی الاٹمنٹ پرگزشتہ کئی روزسے بحث وقیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو زمین کی الاٹمنٹ سرکاری وفوجی قوانین کے طریقہ کار کے مطابق ہے اور اس طرح کی الاٹمنٹس آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہیں۔
پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ " آٓئی ایس پی آر " نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو پاک فوج کی جانب سے الاٹ کی گئی زمین سے متعلق قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راحیل شریف کو فوجی قوانین کے مطابق زمین آلاٹ کی گئی ۔
News ID 1870002
آپ کا تبصرہ